فولیوری شریف، پٹن، بہار طلوع آفتاب : NAAM غروب آفتاب : NAPM

مَن ذَا الَّذِي يُقْرِضُ اللَّهَ قَرْضًا حَسَنًا فَيُضَاعِفَهُ لَهُ وَلَهُ أَجْرٌ كَرِيمٌ

Who is it that will offer up unto God a goodly loan, which He will amply repay? For, such (as do so) shall have a noble reward

ہماری تاریخ

دارالعلوم الاسلامیہ کے بارے میں

سرزمین ہند سے انگریزوں کے ہاتھوں مسلمانوں کے عہد سازاور پرشکوہ حکومت کے خاتمہ کے بعد نہ یہ کہ مسلمانوں کیصرف شان وشوکت اورقوت وطاقت متزلزل ہوئی بلکہ اسلام کی ضیاء پاش کرنوں کو بھی گہن لگنے لگا؛ کیونکہ مغربی الحاد اوریورپین دہریت کی تیزوتندبادِصر صر ہرطرف چلتی دکھائی دینے لگی تھی، مذہبی تقیدات سے تنفر، روحانی معارج سےاجنبیت، آزاد خیالی کا جادواورمادیت پرستی کے عشق نے دلوں اوردماغوں کومسخرکرلیا،کم وبیش چاروں طرف بے دینی کی آندھی چلنے لگی، طوائف الملکی اورڈیڑھ صدی کی بے امنی نے جہالت وتاریکی کا ایک ایسا گھنگھور گھٹا پھیلا دیا ۔

Read More

نماز ٹائمز

سٹینڈرڈ نماز ٹائمز

Fajr
05:15
Sunrise
06:36
Dhuhr
11:54
Asr
15:36
Maghrib
17:12
Isha
18:29

خدمت خلق

ہماری خدمات

حفظ اور عربی
حفظ اور عربی
مسجد کی ترقی
مسجد کی ترقی
بچوں کی تعلیم
بچوں کی تعلیم
مدرسہ کی ترقی
مدرسہ کی ترقی

تاثرات اکابر و مشایخ

تاثرحضرت اميرشريعت

امارتِ شرعیہ کے قیام کا مقصد و حدتِ امت، اقامتِ دین اور اس کی اشاعت ہے، اس مقصد کے لیے امارتِ شرعیہ کے ذمہ دار اور تمام کارکنان ہمیشہ کوشاں رہے اور ہیں، الحمدللہ بڑی حد تک کامیاب بھی ہیں۔ امارتِ شرعیہ نے تعلیمی میدان میں بیش بہا خدمات انجام دیں، مقامی بچوں کی تعلیم کے لیے ’’قاضی نورالحسن میموریل اسکول‘‘ اور ’’تحفیظ القرآن‘‘ کا قیام عمل میں آیا، جس میں پچاس (۵۰)سے زائد بچے حفظ کرتے ہیں اور سبھی کے سبھی مقامی ہیں۔ پورے بہار، اڈیشہ میں گاؤں اور گھر گھر علم کی روشنی پہونچانے کے لیے مکاتب قائم کئے جارہے ہیں، خاص طور سے غریب اور پسماندہ علاقوں میں۔ افتاء اور قضاء کی تربیت کے لیے (المعہد العالی للتدریب فی القضاء والافتاء) کے نام سے بے مثال ادارہ پھلواری شریف میں قائم کیا گیا ہے، جس کی شاندار سہ منزلہ عمارت تیار ہے، جس میں (۵۰) علماء و فضلاء کی تربیت کا انتظام ہے، ٹیکنیکل تعلیم کے لیے پھلواری شریف، دربھنگہ، مغربی چمپارن اور پورنیہ میں ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ قائم کیا گیا ہے اور دوسرے مقامات پر بھی قائم کرنے کا ارادہ ہے۔ آزاد عربی مدارس کی تعلیمی و تربیتی نظام کو درست کرنے اور ان کے معیار کو بلند کرنے کے لیے ’’وفاق المدارس الاسلامیہ‘‘ (بہار) قائم کیا گیا، جس کے ذریعہ ملحق تمام مدارس کا امتحان ہوتا ہے، سب کا نصاب ایک ہے، کافی دنوں سے یہ عزم تھا اور اس کی فکر بھی تھی کہ امارتِ شرعیہ کی نگرانی میں پھلواری شریف میں ایک معیاری ادارہ قائم کیا جائے جس میں فضیلت تک کی معیاری تعلیم ہو؛ بلکہ فضیلت کے بعد فقہ، حدیث، تفسیر اور دیگر علوم میں تخصص کی بھی تعلیم ہو اور تربیتی معیار بلند ہو۔ میں کہ سکتا ہوں کہ یہ فکر تنہا میری یا امارتِ شرعیہ کے کارکنوں کی نہیں؛ بلکہ پورے بہار و اڈیشہ کے مسلمانوں کی ہے، عوام و خواص سب کے دل کی یہ آواز ہے۔ الحمدللہ اس کے لیے پانچ بیگھہ زمین خرید لی گئی ہے، مزید کچھ زمین لینے کا ارادہ ہے، میں نے اپنے کارکنوں اور حضرت مولانا قاضی مجاہد الاسلام صاحب قاسمی نائب امیرِ شریعت بہار و اڈیشہ سے اس موضوع پر گفتگو کی، سب کی رائے یہ ہوئی کہ مذکورہ زمین پر تعمیر سے قبل ہی شوال المکرم سے دارالعلوم امارتِ شرعیہ کا قیام عمل میں آجائے۔ چنانچہ پوری امتِ مسلمہ خوشخبری کا پیغام سناتے ہوئے یہ اعلان کیا جاتا ہے کہ مؤرخہ ۲۰؍شوال المکرم ۱۴۲۰ھ بمطابق ۲۸؍جنوری ۲۰۰۰ کو دارالعلوم امارتِ شرعیہ (دارالعلوم الاسلامیہ پہلا نام یہی تھا بعد میں کسی وجہ سے تبدیل کردی گئی) کا قیام عمل میں آئے گا، فی الحال اعدادیہ، عربی اول اور عربی دوم تک کی تعلیم ہوگی۔ عربی اول اور عربی دوم میں امدادی اور غیر امدادی دونوں طرح کے طلبہ کا داخلہ ہوگا، ان کی رہائش کا نظم بھی ہوگا۔اعدادیہ میں صرف مقامی بچوں کا داخلہ ہوگا ، جو پڑھ کر اپنے گھر چلے جائیں گے داخلہ کے خواہش مند طلبہ اپنی درخواست ۵؍شوال بنام ناظم صاحب امارتِ شرعیہ پھلواری شریف ، پٹنہ، پِن نمبر: ۸۰۱۵۰۵ بھیج دیں اور ۱۲؍شوال ۱۴۲۰ھ بمطابق ۲۰ جنوری ۲۰۰۰ ء کو حاضر ہو جائیں۔ ۱۳؍شوال ۱۴۲۰ھ کو داخلہ امتحان ہوگا، ان میں کامیابی کے بعد داخلہ لیا جائے گا۔ (حضرت مولانا سید نظام الدین صاحبؒ ) امیرِ شریعت امارتِ شرعیہ بہار و اڑیسہ

حضرت مولانا سید نظام الدین صاحبؒ, امیرِ شریعت امارتِ شرعیہ بہار و اڑیسہ

اللہ سے انعامات حاصل کریں

تعاون کی شکلیں

  • ایک کمرہ / درسگاہ کی تعمیرپر خرچ ہونے والی متوقع قیمت کے ‍ ذریعے
  • تعمیراتی مواد اور الیکٹرک اشیاء میں حصہ لے کر۔
  • لائبریری کے لئے کتب اور طلبہ کے انعام کے لئے کتابیں.
  • اساتذہ کی تنخواہ (ہر ماہ 12000 روپےسے.)
  • ایک دن کے مطبخ کا خرچ 12000 روپے
  • "ایک حافظ بنانے" کا خرچ ماہانہ (1000 / روپے)
  • آپ دارالعلوم کی مالی مدد کرنے کے ساتھ ، اپنی قیمتی تجاویز دینے سے بھی مدد کر سکتے ہیں
Bank Details
 
Name: Darul Uloom Al-Islamia
A/C NO:18242191026394
Ifsc Code:PUNB 0182410
PUNJAB NATIONAL BANK
Phulwari sharif,patna 801505