شعبہ جات


شعبۂ اھتمام ‎ شعبۂ اھتمام اس شعبہ کو مرکزی حیثیت حاصل ہے، مدرسہ ہذا کے تمام شعبوں کی نگرانی اور اساتذۂ کرام کی تقرری یا معزولی کے احکامات اسی شعپہ سے مثعلق ہیں اس کے ذمہ دارحضرت مولانا سہیل احمد صاحب ندوی ہیں۔
شعبۂ تعلیمات تمام شعبوں میں اس شعبے کو فضیلت حاصل ہے کیوں کہ یہی شعبہ مقصد ادارہ کی تکمیل ہے
شعبۂ محاسبی اس شعبہ میں ادارہ کی آمد وصرف کا پورا حساب و کتاب رکھا جاتا ہے جوبھی چھوٹی بڑی رقم ادارہ میں آتی ہے اس کی رسیدات اسی شعبہ سے جاری ہوتی ہیں ہر رقم کا اندراج اسی شعبہ میں ہوتا ہے اور جو رقم خرچ ہوتی ہے اس کے لئے ایک واؤچر بنایا جاتا ہے جس پر بنانے والے کے دستخط اور خود وصول کنندہ کے دستخط ہوتے ہیں
شعبۂ ناظرہ الحمد للہ، اس شعبہ میں طلبہ کو نورانی قاعدہ سے لیکر ناظرہ قرآن کریم مع تجوید مکمل پڑھایا جاتا ہے
شعبۂ تحفیظ القرآن اس شعبہ میں طلبہ کو قرآن کریم حفظ کرایا جاتا ہے جو ایک اہم ضروری کام ہے۔ نیز قواعد اور اجراء کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ شب و روز کی نگرانی کے ساتھ اس شعبہ میں ماہر اساتذہ کرام خدمات انجام دے رہے ہیں
شعبۂ تجوید و قرأت اس شعبہ میں تجوید و قرأت کی کتابیں پڑھائی جاتی ہیں اور ساتھ ہی ترتیل و تدویر اور حدر کے مشق اور اجراء کا اہتمام کیا جاتا ہے۔
شعبۂ فارسی اس شعبہ میں فارسی کی چند اہم کتابیں آمد نامہ، فارسی کی پہلی ، گلزار دبستہ سے لے کر گلستاں بوستاں تک کی کتابیں پڑھائی جاتی ہیں۔
شعبۂ عربی الحمد للہ! ادارہ کے اندر اس شعبہ میں عربی اول سے لے کردورۂ حدیث شریف تک کی تعلیم دی جاتی ہیں
شعبۂ پرائمری نورانی قاعدہ مکمل ہونے کے بعد ناظرہ قرآن کریم کے ساتھ ہندی اور انگریزی درجہ پنجم تک پڑھانے کا نظم کیا جاتا ہے۔
شعبۂ اردو دینیات نورانی قاعدہ کے ساتھ ہی طالب علم کی اردو تعلیم کا سلسلہ بھی شروع ہوجاتا ہے
دارالاقامہ ادارہ کے داخلی امور میں اس شعبہ کا خاص دخل ہے مثلاً طلباء کے لئے رہائش گاہوں کا نظم و خارجی اوقات میں ان کی نگرانی بصورت بیماری ان کا ہر ممکن تعاون، سردی کے زمانہ میں لحاف و کمبل وغیرہ کی تقسیم جیسے امور اسی شعبہ سے متعلق ہیں۔
مطبخ اس شعبہ کے فرائض میں طلباء کو یکسوئی سے تعلیم میں لگائے رکھنے کے لئے دونوں وقت طعام نیز ناشتہ کی تیاری، اس کی تقسیم اور اس کے مکمل حسابات کا ریکارڈ وغیرہ سب شامل ہے۔ فی الوقت مدرسہ کے مطبخ میں دونوں وقت 505؍طلبہ کھانا کھاتے ہیں
شعبۂ دعوت و تبلیغ دعوت و تبلیغ کی طرف خصوصی توجہ دلا کر علمی و عملی استعداد پیدا کرائی جاتی ہے۔ الحمد للہ اس شعبہ میں طلبۂ عزیز لوگوں کو نماز اور دینی تعلیم کی دعوت دیتے ہیں
شعبۂ نشر و اشاعت اس شعبہ کے ذریعہ وہ تمام چیزیں طبع اور اشاعت کی جاتی ہیں جن کی ضرورت حالات دین و شریعت اور ادارہ کے تقاضوں کے مطابق ضروری اور اہم ہوتی ہیں
Department of Speech