فولیوری شریف، پٹن، بہار طلوع آفتاب : NAAM غروب آفتاب : NAPM

شعبہ فضیلت


اس وقت حفظ و ناظرہ کے علاوہ درجہ اعدادیہ سے دورہ حدیث تک تعلیم ہورہی ہے، جن کی تعلیم و تربیت پر بائیس (۲۲ )ماہرین اساتذہ مامور ہیں، مذکورہ درجات میں درس نظامی کے طرز پر ترجمہ قرآن مجید، تفسیر، اصول تفسیر، حدیث، اصول حدیث، فقہ، اصول فقہ، نحو وصرف ،بلاغت، عربی ادب، منطق وفلسفہ، تاریخ، فارسی ادب اور اردوزبان کے علاوہ علوم عصریہ میں ھندی، سائنس، حساب اور انگلش کی بھی تعلیم ہوتی ہے، ہر درجہ میں سالانہ نصاب کی تکمیل کے لئے ماہانہ نصاب بھی متعین کیا گیا ہے، الحمدللہ ہرسال تمام کتابیں نصاب تک پڑھائی جاتی ہیں، تعلیمی محاسبہ کے لئے دوعمومی امتحانات ہوتے ہیں، ششماہی اور سالانہ، دونوں امتحانوں میں باضابطگی کا پورا خیال رکھا جاتا ہے، ششم عربی سے دورہ حدیث تک صرف تحریری امتحان ہوتا ہے، باقی درجوں میں تقریری و تحریری دونوں امتحانات ہوتے ہیں، تعلیم میں مزید بہتری لانے کے لئے درجہ اعدادیہ سے چہارم عربی تک ہر ماہ تقریری امتحان ہوتا ہے، جس کے اچھے اثرات دیکھے جارہے ہیں ۔